مزید خبریں

حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 8افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات وواقعات کے دوران خاتون اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے ، دیگر واقعات کے دوران 2ڈاکوسمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی شیرازی چوک کے قریب پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 17سالہ نوراختر ولد نور عالم اور8سالہ نبی عالم ولد عالم دین زخمی ہوگئے جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نبی عالم او ر اس کے تھوڑی دیر بعدنوراختر بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او پرویز سولنگی نے بتایاکہ کے مطابق اسی ہنگامہ آرائی کے دوران لوگوں میں سے کسی نے آواز لگائی کہ ایک ڈکیت پکڑلیاہے جسے لوگوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے تشد دسے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران بات سامنے آئی ہے کہ علاقے میں ڈکیتی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔اس واقعے میں تین افراد کو قتل ہوئے تاہم تفتیش کے بعد مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ماڑی پور تھانے کی حدود نیو بنگالی پاڑہ مچھر کالونی سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہرکے خلاف درج کر کے اس کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود شاہ فیصل کالونی 5 نمبر ملیر ندی میں 12 سالہ بچہ عبدالرحمن ولد شاہد مرزا ڈوب گیا۔قیوم آباد Bایریاکے قریب ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاںبحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 14سالہ اکمل ولد خداداد کے نام سے ہوئی۔ ڈاکس کے علاقے ماڑی پورمچھرکالونی نالااسٹاپ فیضان مصطفی مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ادھر گارڈن کے علاقے گارڈن مدینہ مسجدکے قریب فلیٹ سے 60سالہ شخص کی تین سے چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی۔ دوسری جانب منگھو پیر تھانے کی حدود گبول کالونی غازی گوٹھ سیکٹر جی 13 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شاکر ولد فرمان زخمی ہوگیا ۔ سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی علی محمد گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 31سالہ ایاز ولد خان محمد زخمی ہوگیا ۔