مزید خبریں

ـ ہلکی بارش نے گلشن اقبال D13کو سیوریج کے پانی میں ڈبو دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہل انتظامیہ نے شہر قائد کے کروڑوں شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے گزشتہ روز کی ہلکی بارش نے واٹر بورڈ ضلع ایسٹ کے نااہل افسران کی غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے گلشن اقبال بلک 13D کو ایک بار پھر سیوریج کے پانی میں ڈبو دیا ، بارش ہوتے ہی گلشن اقبال 13D کے مین ہول ابل پڑے کے باعث بلاک 13D اور ضیا کالونی کی درمیانی سڑک اور اطراف کی گلیوں میں 2 فٹ سے زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث سڑکیں وگلیاں سیوریج کے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ مین ہولز ابلنے کی وجہ سے سڑکوں و گلیوں میں سیوریج کاپانی جمع ہونے کے باعث بزرگوں، بچوں خواتین کو آمدورفت میں اذیت کا سامنا ہے ،علاقے کی بد ترین صورتحال پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے، علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹربورڈ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے گندے پانی کی فوری نکاسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیوریج کی نئی لائن ڈال کر مسئلہ حل کیا جائے۔