مزید خبریں

آغا سراج درانی کی معروف روحانی شخصیت غلام حسین شاہ بخاری سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے سندھ کی معروف روحانی شخصیت سید غلام حسین شاہ بخاری سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی اس موقع سید غلام حسین شاہ بخاری نے صوبہ سندھ اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی و فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی ، انہوں نے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔