مزید خبریں

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے ٹرانسکرپٹ منگوا لیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق گزشتہ روز کے ریمارکس کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لاہور سے نشر تقریر کا ٹرانسکرپٹ پیمرا سے منگولیا گیا، وقت بتائے گا بدیانت کون ہے؟۔