مزید خبریں

آزاد امیدوار رفیع الدین بخاری نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیا

 

لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) اور اتحادیوں کو ایک اور نشست مل گئی۔پی پی 228 لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر رفیع الدین بخاری بھی حکومتی اتحاد والے ہوٹل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ پیر رفیع الدین بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے لیکن میرا ووٹ حمزہ شہباز کے لیے ہے۔