مزید خبریں

نواز ‘زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ

 

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور حکومت کی حکمت عملی پر گفتگو کی ۔ نواز شریف کو آصف زرداری نے شجاعت سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے آصف زرداری کی موجودہ حالات میں سیاسی بصیرت کو سراہا۔