مزید خبریں

پنجاب میں امن وامان برقرار رکھنے کیلیے رینجرز تعینات

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد صوبے بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کردی۔میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو صوبے میں رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی تھی ۔صوبائی حکومت کی سفارش پر وزارتِ داخلہ نے رینجرز کے دستوں کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھیج دیا، اس تعیناتی کا مقصد امن و امان قائم رکھنا ہے۔