مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات کے التواسے قومی خزانے کونقصان

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا سے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا، بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے سے 20کروڑ روپے سے زائد کے انتظامی اخراجات دوبارہ کرنا پڑسکتے ہیں۔حلقہ بندیاں دوبارہ ہونے کی صورت بیلٹ پیپرز ضائع ہوسکتے ہیں، دوسرے مرحلے میں 16اضلاع کیلیے 2کروڑ سیزائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔الیکشن کمیشن متعلقہ محکموں نے عملے کی ٹریننگ اور دیگر مد میں خطیر رقم خرچ کی ہے۔