مزید خبریں

ٹنڈوآدم ،تیزرفتار وین ٹرک سے ٹکراگئی،خاتون جاں بحق

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوآدم کے قریب شاہ بیگ مری کے مقام پر سانگھڑ سے کراچی جانیوالی تیز رفتار ڈوم وین سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سانگھڑ کی رہائشی 46 سالہ خاتون تیزا زوجہ منظور مسیح موقع پر ہی چل بسی جبکہ اس کا شوہر منظور مسیح، ڈاکٹر ہاشم جانونی اور اور اسکی زوجہ نظیراں زخمی ہوگئی متوفی اور زخمیوں کو دیہاتیوں نے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پہنچایا جبکہ معمولی زخمی اسپتال آنے کے بجائے مختلف گاڑیوں سے سانگھڑ روانہ ہوگئے حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔