مزید خبریں

ٹنڈوآدم ، حیسکو کے کمرشل اسسٹنٹ شاہد حسین انتقال کرگئے

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)حیسکو ٹنڈوآدم کے کمرشل اسسٹنٹ شاہد حسین کو اچانک دل کا دورہ پڑ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکز جماعت اسلامی کوثر مسجد کے سامنے ادا کی گئی اور جوہر آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔نماز جنازہ و تدفین میں ڈاکٹر عبدالحق شیخ ڈاکٹر صابر علی شیخ ،جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری، عبدالستار انصاری، حاجی نور حسن، تنظیم اساتذہ کے سید عریف اللہ، محمد حنیف شمس، پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر احمد جبران غوری، مشرف کریم، فرید احمد انصاری، اعجاز انصاری سمیت اہل علاقہ حیسکو ملازمین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی.مرحوم جماعت اسلامی کے دیرینہ ہمدرد تھے۔