مزید خبریں

ٹنڈوآدم ،رشید کالونی کے مکینوں کا احتجاج

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم کی رشید کالونی میں بیکری مالکان اور مزدوروں نے سلیم ملک، شبیر احمد، مطیع الرحمن اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹنڈوآدم کے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حیسکو لائن سپرنٹنڈنٹ افتخار احمد پٹھان پر الزام لگایا کہ مذکورہ واپڈا اہلکار کمرشل میڑ بند کرکے بھتا دینے کی فرمائش کررہا ہے اور نہ دینے کی صورت میں کمرشل میڑ اتارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرین نے راشی ہلکار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔