باڈہ (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں پنیھڑ میں زرعی زمین اور گھر فروخت کرنے سے منع کرنے پر منشیات کے عادی خاوند کا زوجہ پر برہنہ کر کے تشدد ، تھانے میں این سی داخل، 3 بچوں کی ماں لیلا چانڈیو نے زخمی حالت میں اپنے بھائی کے ساتھ میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خاوند محمد علی چانڈیو آئس اور چرس کا عادی ہے جس نے نشے کی خاطر گھر کا سارا سامان بیچ دیا اور پیسے نہ ہونے کی صورت میں مجھے اور بچوں کو بری طرح مارتا ہے، اب وہ اپنے نشے کی عادت پوری کرنے کے لیے موجود تھوڑی سی زرعی زمین اور گھر بیچنا چاہتا ہے منع کرنے پر اس نے پر بری طرح تشدد کیا ساتھ ہی گھر اور زرعی زمین بیچنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی این سی تھانے میں درج کروائی ہے لیکن پولیس خاوند کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی نہ ہی علاج کے لیے ہمیں میڈیکل لیٹر دیا جا رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ اور ڈی ایس پی ڈوکری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے خلاف کارروائی کرکے اسے گھر اور زرعی زمین بیچنے سے روکا اور مجھے میرے بچوں سمیت تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔