بدین(نمائندہ جسارت) سندھی زبان میں قرآن پاک کا پہلا منظوم ترجمہ کرنے اور انگریز سامراجی ظلم جبر کے خلاف مزاحمتی شاعری کرنے والے نامور شاعر مولوی حاجی احمد ملاح کی 53 ویں برسی کی تقریب علمی ادبی شخصیات، سندھی زبان میں قرآن پاک کا پہلا منظوم ترجمہ کرنے والے نامور شاعر مولانا حاجی احمد ملاح کی 53 برسی کے موقع پر بدین پریس کلب میں منعقد برسی کی تقریب میں مولانا حاجی احمد ملاح کی شاعری اور زندگی پر تحقیق اور پی ایچ ڈی کرنے والے ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل میمن پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد چانڈیو بدین پریس کلب کے صدر تنویراحمد آرائیں سنئیر صحافیوں عبدالمجید ملاح مصطفیٰ جمالی سیکرٹری سندھی ادبی سنگت عبدالستار جوکھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولوی حاجی احمد ملاح اپنے وقت کا بہت بڑا مزاحمتی شاعر کھرے سچے اور بہادر انسان تھا انہوں نے انگریز سماراج وقت کے ظالم حکمرانوں ظالم وڈیرا شاہی شرک بازی مذہبی ٹیھکیداروں کو بہادری اور جرأت سے للکارا ان کے خلاف شاعری کے علاوہ عملی طور پر جہاد کیا معاشرے کے ہر ناسور کے خلاف جنگ کی اپنی شاعری میں دینی تبلیغ کے ساتھ معاشرے میں ہونے والے ہر ظلم جبر کے خلاف حقوق سے محروم عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے آواز بلند کی ۔مقررین نے کہا مولوی احمد ملاح نے انگریز سامراج کے ظلم ستم کے خلاف مزاحتمی اور انقلابی شاعری کی جس کی وجہ سے انہوں کو جیل قید کی طویل سختیاں بھی برداشت کرنی پڑی۔مقررین نے کہا مولوی حاجی احمد ملاح نے قران پاک کا پہلا منظوم ترجمہ کر کہ ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مقررین نے کہا مولوی حاجی احمد ملاح نے اپنی شاعری میں نیا انداز اپنایا اور سندھی زبان کو نئے الفاظ بھی دیے۔ مقررین نے مولوی احمد ملاح کی مذہبی انسانیت مظلوم اور محکوم لوگوں کے لیے کی جانے والی جدوجہد قربانی اور خدمات کے علاوہ قران پاک کا پہلا سندھی زبان میں ترجمہ بدین کے عوام کے لیے ایک اعزاز اور فخر ہے کہ مولوی احمد ملاح جیسی شخصیت نے بدین کی جنم لیا جو لاڑ خطہ کی عزت اور وقار کا باعث بنا۔اس موقع پر معروف فنکار اللہ ڈنو جونیجو نے مولانا احمد ملاح کے کلام پیش کیا اور شرکا سے بھرپور داد حاصل کی۔