مزید خبریں

چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی،کوئٹہ فتح یاب

لاہور(جسارت نیوز)ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ پہلی چیف آف آرمی اسٹاف انٹرکلب چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،اس طرح کی چمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب چمپئن شپ کے موقع پر کیا،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں یوتھ کلب کوئٹہ اور سندھ کلب لاڑکانہ کے میچ کے موقع پرڈی جی اسپورٹس پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور یوتھ کلب کوئٹہ اور سندھ کلب لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی دیکھا،پہلی چیف آف آرمی اسٹاف انٹرکلب چمپئن شپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچز کی اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے یوتھ کلب کوئٹہ کے کھلاڑی عبدالنافع کو 10ہزارروپے انعام دیا ۔یوتھ کلب کوئٹہ اور سندھ کلب لاڑکانہ کے درمیان ہونے والا میچ یوتھ کلب کوئٹہ نے 8-4 سے جیت لیا،اس موقع پر پنجاب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر)آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم قیصر اور ر ڈائریکٹر یوتھ افئیرز سید عمیر حسن ودیگر بھی موجود تھے۔