مزید خبریں

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ آلودہ پانی پی کر اسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار ہوگئے اور اسپتال پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بھگوانت مان نے دریا کا آلودہ پانی پی کر اسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا تھا۔انہوں نے دریا کی صفائی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں پانی پینے کا مظاہرہ کیا،جو انہیں مہنگا پڑ گیا۔ پانی پینے کے بعد وہ پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے۔ انہیں دہلی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔