مزید خبریں

بھارت: اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی سے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی منی لانڈرنگ کے ایک پرانے کیس کے سلسلے میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہوگئیں۔ ادھر کانگریس نے منی لانڈرنگ کیس کو مودی سرکار اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاسی ایجنڈے اور انتقام سے تعبیر کیا ہے۔ 75 سالہ سونیا گاندھی کے خلاف 9 سال پہلے بی جے پی کے ہی ایک رکن پارلیمان نے درخواست دی تھی جو اس کیس کی بنیاد بن گئی۔ پیشی کے موقع پر ان کے حامیوں نے عمارت کے باہر احتجاج بھی کیا۔