مزید خبریں

امریکی صدر جو بائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اس کی تصدیق کی گئی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہورہے ہیں اور وہیں سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر پہلی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔اس سے قبل کئی امریکی عہدے دار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔