مزید خبریں

ڈپٹی کمشنر کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کے ہمراہ اقبال اسٹیڈیم کا دورہ

فیصل آباد (جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کے ہمراہ اقبال اسٹیڈیم کا دورہ ، اس موقع پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان،پی سی بی سے جنید ضیا،سی ای او سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن عبداللہ خرم نیازی،سرفراز باجوہ اور کیئرٹیکر اقبال اسٹیڈیم نوید نذیربھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اقبال اسٹیڈیم کو پاکستان سپر لیگ اور 2025 میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے عالمی مقابلوں کے حوالے سے بہترین بنایا جائے گا۔