مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان:تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پر احتجاج

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے جانے پر ضلعی رہنماؤں چاچا حسن نظامانی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی انصاف ہاؤس سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں تحریک انصاف کے کارکنان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت پہلے روز ہی سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرائے جانے کے لیے سر گرم تھی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر وفاقی اور صوبائی حکومت نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات چوری کرنے کے لیے ملتوی کیے ہیں جو سازش ہے تحریک انصاف کے کارکنان کسی صورت سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی قبول نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں بصورت دیگر تحریک انصاف کے کارکنان بھرپور احتجاج کریں گے۔