مزید خبریں

کوٹری:محکمہ بہبود کی آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی

کوٹری(جسارت نیوز)محکمہ بہبود آبادی جامشورو کی جانب سے آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جامشورو عبدالغفار میمن کی قیادت میں مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عبدالغفار میمن ودیگر نے کہا کہ اس وقت دنیا کی آبادی 8 ارب سے زائد ہو چکی ہے جس سے ایک طرف لوگوں کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف خوراک، صحت، تعلیم اور ضروریات زندگی کے وسائل کم ہوتے جا رہے ہیں، اسی لیے سندھ میں محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت خاندانی منصوبہ بندی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید تقاضوں کو اپنایا جارہا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں آبادی کو کنٹرول کرنے میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ آبادی کنٹرول کرنے کا مقصد صرف اپنے وسائل کو بچانا ہے۔