مزید خبریں

بدین،پولنگ کے دن فوج و رینجرز تعینات کی جائے،مرزا گروپ

بدین(نمائندہ جسارت) بلدیاتی الیکشن میں بدین میونسپل کمیٹی کے مختلف وارڈ سے جی ڈی اے مرزا گروپ کے نامزد اُمیدواروں ریاض میمن طاہرانی رزاق سومرو کریم بخش سومرو رفیق بھٹی ذوالفقار شام قمبرانی سلیم بجیر لونگ خاصخیلی جاوید سموں اسلم نوتکانی مدثر خاصخیلی اور دیگر نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا آغاز پیپلز پارٹی کی سفارش پر غلط اور من پسند طریقے سے حلقہ بندی ووٹرز کی تبدیلی کے ساتھ ہی کر دیا گیا تھا جبکہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی سے لے کر آر اوز پریزائیڈنگ افسران سے لے کر دیگر پولنگ اسٹاف کی تعیناتی اور تبادلہ پیپلز پارٹی اور لواری شریف سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور وارڈ نمبر گیارہ کے امیدوار پیر محمد صالح قریشی کے علاوہ دیگر 14 وارڈز میں پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کے قریبی رشتے داروں اور لواری شریف کے مریدوں کی مختلف پولنگ اسٹیشن پر نہ صرف تعیناتی کی گئی ہے بلکہ مزکوہ سرکاری ملازمین کھلے عام الیکشن ورک بھی کر رہے ہیں. جی ڈی اے کے اُمیدواروں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر جی ڈی اے کے چھنڈے پینا فلیکس اسٹریکرز پھاڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار کریم بخش سومرو نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے وارڈ نمبر 11 کے امیدوار پیر محمد صالح قریشی کے ورک کے لیے دیگر اضلاع سے مسلح افراد بدین میں پہنچ کر امیدواروں، ووٹرز اور شہریوں کو مختلف انداز میں حراساں کر رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 14کے اPمیدوار ریاض طاہرانی نے کہا ان کے وارڈ میں سوئی سدرن گیس کا غنی شاہین نامی افسر پریزائیڈنگ افسر گورنمنٹ پرائمری اسکول اور پی پی پی کے علی اکبر میمن کے بھائی ابراہیم میمن پولنگ اسٹاف تعینات کیے گئے ہیں اور یہ سرکاری ملازمین اس وقت پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کھلے عام ورک کر رہے ہیں۔ جی ڈی اے کے امدواروں نے الزام عائد کیا کہ پولنگ کے روز کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سفارش پر پولیس افسران اور اہلکار کو سندھ بھر سے بدین میں تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے ماحول پیدار کرے اور مخالفین کو حراساں کیا جائے. جی ڈی اے امیدواروں نے پولنگ کے روز فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جی ڈی اے امیدواروں نے اس موقع پر اخبارات اور ٹی وی چینلز پر حکمران جماعت پیپلزپارٹی انتظامیہ اور الیکشن اسٹاف کی غیر قانونی سرگرمیوں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے حکمرانوں انتظامیہ کی زیادتیوں اور سرکاری مشینری کے استعمال کو میڈیا پر اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔