مزید خبریں

ٹنڈو جام:سینئر استاد دیدار میمن انتقال کرگئے

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے سابقہ طلبہ کا بنائے جانے والے 84 گروپ جو سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتا ہے ۔تعلیمی مسائل کی مشاورتی کمیٹی کے رکن اور سینئر استاد دیدار میمن جگر کے کینسر کے سبب انتقال کر گئے ان کے نماز جنازہ عیدگاہ تالپور محلہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں 84 گروپ کے چیئرمین اور معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عمران رائو ایڈمن مختیار راجپوت ناصر شیخ رفیق میمن سمیت اساتذہ سیاسی اور سماجی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران رائو نے کہا کہ دیدار میمن ایک اچھے استاد انسان تھے جنھوں نے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کیا انھوں نے کہا کہ آج ہمارے لیے یہ ایک بڑا صدمہ ہے کہ ہم ایک مخلص دوست اور انسان سے محروم ہوگئے محمد سلیم کے کے نے کہا کہ دیدار میمن کی زندگی اساتذہ کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔