مزید خبریں

کے الیکٹر ک کی بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد( آن لائن ) کراچی والوں کے لیے بجلی11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی،کے الیکٹر ک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر28 جولائی کوسماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213 ارب روپے رہی۔ کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے رہی۔کوئلے سے 20روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔مقامی گیس سے 8 روپے92 پیسے میں بجلی پیدا ہوئی درخواست کے مطابق ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔42پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی ۔