مزید خبریں

پاکستان مسلم شیر بنگال نے ترازو کی حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی(پ ر)پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال نے یوسی 8میں جماعت اسلامی کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔پاسبان چوک کورنگی سوکوارٹر میں یوسی 8کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے قائد صالح ظہور نے کہا کہ شیر بنگال کراچی کی تعمیروترقی کے لیے ترازو کی۔حمایت کر رہی ہے اور شیر بنگال کے تمام کارکنان اور ووٹرز ترازو کو کامیاب بنائیں گے۔ترازو کی کامیابی سے برمی بنگالی باشندوں کے بنیادی مسائل حل ہونگے۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کی واضح برتری اور واضح فتح کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور وہ انتخاب سے فرار کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کی آڑ میں جماعت اسلامی کا راستہ روکنا چاہتی ہے لیکن ان حربوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔بلدیاتی انتخاب جب بھی ہونگے جماعت اسلامی ہی جیتے گی اور جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔