مزید خبریں

مرتضیٰ وہاب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں‘قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمااور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلیے شہریوں اور قوم کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔ ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔ 2 سال سے کراچی اور تمام اضلاع میں ایڈ منسٹریٹرز اور جیالوں کی فوج ظفر موج کے ہوتے ہوئے کراچی کی تباہی کی ذمے دار صوبائی حکومت ہے۔