مزید خبریں

الیکشن ملتوی کرانا سسٹیمیٹک دھاندلی ہے‘خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانا سسٹیمیٹک دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈی آر اوز کے پاس بیلٹ پیپرز آچکے ہیں۔ یہ ڈی آر او بیلٹ پیپرز پر جعلی ٹھپے لگائیں گے بیلٹ باکس میں ڈالیں گے- یہ ان کی کھلی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے قبول نہیں ہیں۔