مزید خبریں

الیکشن کمشنر کے پتلے کو ملیر میں علامتی طور پر پھانسی دے دی گئی

کراچی (پ ر ) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے جبری التوا پرمشتعل عوام نے الیکشن کمشنر کے پتلے کو جناح اسکوائر ملیر میں علامتی طور پر سر عام پھانسی دے دی۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوسی 4 کینامزد چیرمین کریم بخش نے مشتعل مظاھرین سے خطاب میں کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کے بیانیے سے مافیا کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔ جماعت اسلامی انتخابات سے فرار۔ھونے والے بھگوڑوں کو بھاگنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا جمعہ کو الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراو تاریخی ہوگا۔