مزید خبریں

عبداللہ شاہ غازی کے عرس پرسیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کوہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سیکورٹی پلان کے تحت انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ‘ پیٹرولنگ,اسنیپ چیکنگ,پکٹنگ,ریکی, نگرانی,ناکہ بندی, سرچنگ جیسے اقدامات کو غیر معمولی بنائے تاکہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور شہریوں کی جان ومال کی سلامتی یقینی بنایا جاسکے۔