کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و معروف مذہبی اسکالر مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین خراج تحسین کے مستحق ہیں،حج کی برکتوں کو دامن میں بھر کر آنے والے حجاج خوش نصیب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حج سے واپس آنے والے پاکستانی حجاج کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیااور ان کو حج کی مبارکباد بھی دی ، انہوںنے کہاکہ حج کی برکتوں سے اپنے دامن کو بھر کرآنے والے بہت ہی خوش نصیب لوگ ہیں۔