مزید خبریں

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ، مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں

رحیم یار خان( آن لائن) دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کے واقعے میں مزےد 3لاشوں کو نکال لےا گےا ، مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے سندھ میں ڈوبنے والے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اب تک دریا سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے مزید 23 افراد کی تلاش جاری ہے اور ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے پاک فوج کے 18 غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔