مزید خبریں

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے،شازیہ مری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ جبکہ اس غیر ممنوع اکا¶نٹس سے حاصل کردہ فنڈنگ پر ملک کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے فارن فنڈنگ کیس دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔