مزید خبریں

زرداری نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنایا ہوا ہے،جلال محمود

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنونیر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے یو سی شاہ پوررضوی ٹنڈوالہ یار سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی طرف سے چیئرمین کے امیدوار غلام حیدر میر جٹ کے والد وکیو میرجٹ کو صوبائی وزیر ضیاءعباس شاہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ غلام حیدر میرجٹ کے والد گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شاہ پور رضوی میں پرائمری اسکول ٹیچر ہیں جن کو صوبائی وزیر ضیاءعباس کے کہنے پر بغیر کسی وجہ کے معطل کیا گیا ہے ،صوبائی وزیر ضیاءعباس ٹنڈوالہ یارمیں ایس یو پی اور مخالف امیدواروں کو ہراساں کر رہا ہے ،بلدیاتی انتخابات میں ایس یو پی اور مخالف امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ،جلال محمود شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایس یو پی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ گرم کیا ہوا ہے، اوچھے ہتھکنڈ وں سے ایس یو پی کے کارکنوں کو مرغوب نہیں کیا جا سکتا،زرداری نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنایا ہو اہے،پولیس جھوٹے مقدمات درج کر کے ایس یو پی کے کارکنان اور ان کے اہلخانہ کوہراسا ں کر رہی ہے، بلدیاتی امیدواروں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کر کے سیاسی وفاداریاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں پی ٹی آئی امیدواروں کو پولیس کے ذریعے اٹھا کر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں،ایس یو پی امیدواروں اور ان کے اہلخانہ کو پیپلز پارٹی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیںپیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو بھی چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ،بلدیاتی انتخا بات کے پہلے مرحلے میں پولیس کی موجودگی میں دھاندلی کروائی گئی۔