ہیمبرگ )جسارت نیوز)جرمنی کی ٹینس کھلاڑی اینڈریا پیٹکووچ اور جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا ڈبلیو ٹی اے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹا پ ایٹ رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی ٹینس کھلاڑی میساکی ڈوئی کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے حریف پائولش کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 0-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔