مزید خبریں

وہیل چیئرکرکٹ ٹورنامنٹ،گلگت بلتستان کو شکست

پشاور(جسارت نیوز) آل پاکستان اسپورٹس فیسٹیول برائے افراد باھم معزوری کی افتتاحی وہیل چیئر کرکٹ میچ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، گلگت بلتستان میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا ایونٹ ہے جو کہ افراد باھم۔معزوری کے لیے ترتیب دیاگیا، یہ ایونٹ 17جولائی سے21جولائی تک جاری رہے گا، خیبر پختونخواہ افراد باھم معزوری ٹیم کی قیادت پشاور اسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ اورانٹر نیشنل کرکٹر زوار نور کررہے ہیں،جھاں پر وہیل چئیر کرکٹ کے ساتھ ساتھ ،وہیل چئیر ریس، پینٹنگ، رسہ کشی اور خواتین کے بوشے مقابلوں میںبھی شرکت کرے گی ۔ وہیل چئیر کرکٹ میں چھ ،چھ اوورز کامیچ کھیلا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے کپتان ھاشم میر نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخواہ کے کپتان ایاز خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، خیبر پختونخواہ کی طرف سے، گوھر آفریدی اور مثل خان نے اننگز کا آغاز کیا، اور چھ اوورز میں 91رنز بنائے جس میں گوہر آفریدی 43 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔ جواب میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں70رنز بنائے اور 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔