مزید خبریں

ڈی جی اسپورٹس پنجاب کی قومی کو مبارکباد

لاہور (جسارت نیوز) ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ، بدھ کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میچ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی شاندارسنچریوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔