نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہزاروں لیٹر خوردنی تیل لوٹ لیاگیا ۔ واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو میں پیش آیا ، جہاں ہزاروں لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر چنائے سے حیدرآباد جارہا تھا کہ آدنکی شاہراہ پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا ، جس کے بعد تیل کا اخراج شروع ہو گیا۔واقعے کے بعد مقامی آبادی کے افراد بڑے بڑے برتن لے کر پہنچ گئے اور ہزاروں لیٹر کھانے کا تیل برتنوں میں بھر کر لے گئے۔