مزید خبریں

ایران میں پانی کی قلت پر حکومت کے خلاف احتجاج

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی جھیل کے خشک ہونے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق احتجاج کرنے والے کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین سیکورٹی میں خلل ڈالنے کا سبب بن رہے تھے۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق شمال مغربی ایران کے پہاڑوں میں واقع ارمیہ جھیل طویل خشک سالی کے باعث علاقے میں کھیتی باڑی اور ڈیموں کے لیے پانی نکالنے کی وجہ سے 1995 ء میں سکڑنا شروع ہوگئی تھی۔