مزید خبریں

صدر مملکت کی قومی ٹیم کوشاندارفتح پر مبارکباد

اسلام آباد (جسارت نیوز):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے چوتھی اننگز میں ایک بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے پر اعتماد کھیل پیش کیا، بارش اور کچھ مشکلات کے باوجود ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی اور نواز نے بولنگ کا مظاہرہ کیا، ماشا اللہ، پاکستان ایک بہترین اور ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔