مزید خبریں

گال ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر شاہد آفریدی کی ٹیم کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق کی غیر معمولی اننگز ہمیشہ یاد رہے گی۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ایک شاندار ٹیسٹ میچ تھا، گال ٹیسٹ کی اننگز عبداللہ شفیق کو بڑا سٹار بنائے گی۔ انہوں نے شاندار پرفارمنس پر پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سری لنکا کو بھی کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔