مزید خبریں

چوتھی اننگزمیں پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا اسکور

سری لنکا کے خلاف گول میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میچ کے پانچویں دن 127.2 اوور میں 6 وکٹ پر344 رنز بناکر 4 وکٹ سے جیت اپنے نام کی جو اس کا چوتھی اننگزمیں جیت کے لئے بنایا گیا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 66.1 اوور میں222 رنزبنائے تھے۔ پاکستان کے کھلاڑی90.5 اوور میں218 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ سری لنکا نے پہلی اننگزکی بنیاد پر چار رنز کی معمولی سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگزمیں پورے سو اوور میں337 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے342 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگزمیں 127.2 اوور میں چھ وکٹ پر344 رنز بناکر میچ میں چار وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے افتتاحی بلے باز عبداللہ شفیق نے جیت کا چوکا سری لنکا کے اس اننگزمیں سب سے کامیاب بولر رہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے جیت کے لئے چوتھی اننگزمیں سب سے زیادہ اسکور سری لنکا کے خلاف ہی بنایا تھا۔ پالے کیلے میں جولائی 2015 میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے89.5 اوور میں278 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے کھلاڑی دوسری اننگزمیں66 اوور میں215 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پہلی اننگزکی بنیاد پر مہماں ٹیم نے63 رن کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگزمیں اس نے95.4 اوور میں313 رنز بناکر پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 377 رن کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے 103.1اوور میں تین وکٹ پر 382 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔ پاکستان کا یہ اسکور سری لنکا کے خلاف چوتھی اننگزمیں جیت کے لئے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا چوتھی اننگزمیں سب سے زیادہ اسکور145 اوور میں450رنز ہے جو اس نے آسڑیلیا کے خلاف برسبین میں دسمبر 2016 میں دن اور رات کے ٹیسٹ میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میںآسڑیلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے130.1 اوور میں429 رن بنائے تھے۔ پاکستان کے کھلاڑی55 اوور میں142 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت میزبان ٹیم نے پہلی اننگزکی بنیاد پر287 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ اس نے دوسری اننگز39 اوور میں پانچ وکٹ پر 202 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 490 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کے کھلاڑی145 اوور میں450رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی بدولت آسڑیلیا نے39 رنز سے جیت اپنے نام کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگزمیں سب سے زیادہ رنز بناکر جیتنے والی ٹیم ویسٹ انڈیزہے جس نے آسڑیلیا کے خلاف سینٹ جونس میں مئی2003 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں 128.5 اوور میںسات وکٹ پر418 رنز بناکر میچ تین وکٹ سے جیتا تھا۔ اس ٹیسٹ میں آسڑیلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے72.1 اوور میں240 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پہلی اننگزمیں65.3 اوور میں240 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگزمیں 104اوور میں417 رنز بنائے تھے اور میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 418 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے128.5 اوور میں سات وکٹ پر یہ رنز بناکر میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔