مزید خبریں

جشن آزادی کی تقریبات، کراٹے کھیل کے نمائشی مقابلے کا انعقاد

فیصل آباد(جسارت نیوز)75ویں جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے فیصل آباد میں کراٹے کے نمائشی مقابلے کا انعقادکیا گیا،مقابلے میں فیصل آباد لائنز کراٹے کلب نے کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 75ویں جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں یوتھ انٹرنیشنل کراٹے اکیڈمی خالدآباد میں فیصل آباد لائینز کراٹے کلب اور فیصل آباد ٹائیگر کراٹے کلب کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو فیصل آباد لائینز کراٹے کلب نے جیت لیا۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔میچ آرگنائزر انٹرنیشنل پلیئر ماجد بٹ، ڈسٹرکٹ صدر مرزا خرم شہزادتھے۔