مزید خبریں

میزان بینک نے ایک ہزار ا ے ٹی ایمز کا سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) میزان بینک لمیٹڈ نے کہا ہے کہ اس نے ایک ہزار اے ٹی ایمز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ میزان بینک کے آلٹر نیٹ ڈسٹری بیوشن چینلز کے شعبے کے سربراہ شارق مبین نے ایک بیان میں بتایا کہ بینک نے مالی سہولیات تک آسان رسائی کے وژن کے تحت ملک بھر میں ایک ہزار اے ٹی ایمز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، گزشتہ دنوں ضلع میانوالی میں چشمہ کے مقام پر بینک کی ہزار ویں اے ٹی ایم نصب کی گئی۔انہوں نے کہاکہ میزان بینک کی تمام اے ٹی ایمز پر این ایف سی اور بائیو میٹرکس کے ذریعہ رقوم نکلوانے ، دوسرے اکائونٹس میں جمع کرانے سمیت مختلف ڈیجیٹل والٹس سے خدمات حاصل کی جاسکتیں ہیں۔ شارق مبین نے کہا کہ میزان بینک اے ٹی ایمز کے لئے ڈیبٹ کارڈ کی سہولیات فراہم کرنے والا سب سے تیز ترین بینک ہے جبکہ اس صنعت میں میزان واحد بینک ہے جو اے ٹی ایمز سے کسی ایک ٹرانزیکشن کے ذریعہ ایک لاکھ روپے تک رقوم نکلوانے کی سہولت بھی فراہم کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ میزان بینک ملک بھر میں اے ٹی ایمز کے جدید ترین ا سٹیٹ آف دی آرٹ نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو بینکاری کی آسان ترین اور باسہولت خدمات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔