مزید خبریں

کراچی الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کو روکا جائے،سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے فاونڈر اور آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سیف الدین نے اپنے ایک بیان میں بڑے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام اور خاص کر ریئل اسٹیٹ سیکٹر پہلے ہی مختلف غیر منصفانہ اور ظالمانہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا ہواہے۔اور کراچی الیکٹرک جو (K E) کے نام سے مشہورہے اور یہ پہلے ہی مختلف قسم کے ٹیکسس اپنے بلوں میں لگا کر عوام سے زبردستی وصول کرتی رہی ہے اس ادارے نے اب ایک نیا جابرانہ ،ظالمانہ ،اور غیر منصفانہ ریٹیلر ٹیکس کے نام سے جسکی مالیت(6000) چھ ہزار روپے ہر ماہ فکس کردیے ہیں چاہے آپ کا آفس یا دوکان چھوٹی ہو یا بڑی اگر آپ کا بل ہر ماہ جو بھی آتا تھا آپ کو اب ریٹیلر ٹیکس چھ ہزار روپئے بل میں لگ کر آئیں گے اور وہ آپ کو ادا کرنے ہوں گے جو کہ سراسر ظلم ہے اور ہم اس ٹیکس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ریٹیلر ٹیکس کو واپس لیا جائے۔