مزید خبریں

ادارے ملازمت کے خواہاں مقامی شہریوں سے تجربہ سرٹیفکیٹ طلب نہ کریں

ریاض (اے پی پی) سعودی شوری کے ارکان نے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرکمپنیاں اور ادارے ملازمت کے خواہاں مقامی شہریوں سے تجربہ سرٹیفکیٹ طلب نہ کریں۔ شوری کی سالانہ مالیاتی رپورٹ برائے 2021 پر بحث کے دوران خاتون رکن شوری سلطانہ البدیوی نے مطالبہ کیا کہ مکان ا سکیم کے تحت متعلقہ افراد کے ساتھ نرمی برتی جائے، مکان سے متعلق متعلقہ کی درخواست پر عائد شرائط ختم کی جائیں اوراسے آزاد، خودمختار شخصیت کے طور پر لیا جائے اور اسی بنیاد پر اسے رہائش کی سہولت دی جائے۔ کی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اور خاتون رکن شوری عائشہ ذکری نے توجہ دلائی کہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے تمام ملازمین کو خاص شرائط اور ضوابط کے ساتھ جزوقتی ملازمت کی اجازت دی جائے۔