مزید خبریں

میرواہ گورچانی :حق پرست کونسلر کی کوششوں ٹرانسفارمر نصب

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) حق پرست کونسلر ضیاء القاسمی و سینئر صحافی محمد اسماعیل خلجی کی کوششوں سے 5 روز بعد ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا، گرمی کے ستائے علاقہ مکینوں کا اظہار تشکر ۔ پرائمری اسکول محلے کا 200 کے وی اے کا ٹرانسفارمر 5 روز قبل شدید بارشوں کے باعث زور دار دھماکے سے جل گیا تھا جس کے باعث شدید گرمی میں علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا تھے۔