مزید خبریں

حیدرآباد: این ایل ایف کی ایف ایف سی ملازمین کو مبارکباد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ سینئر نائب صدر قاسم جمال، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ،حیدرآباد زون کے سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے FFCمیر پور ماتھیلوکے 211 ملازمین کو 2015سے ریگولر کرنے کے احکامات کو خوش آئندد قرار دیتے ہوئے این ایل ایف سندھ اور فوجی فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین میرپور ماتھیلو کے جنرل سیکرٹری محمد عمر شر اور جمشید احمد فیض ایڈوکیٹ کے علاوہ FFC کے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ FFCکنٹریکٹر ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری محمد شر اور دیگر عہدیداروں کی جدو جہد سے کامیابی حاصل کی اور ہم امید کرتے ہیں کہFFC انتظامیہ ان تمام ملازمین کو 2015 سے ریگولر کرتے ہوئے تمام مراعات اور بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی۔