مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار:مال گاڑی کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)تھر پار کر سے آنے والی مال گاڑی کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ تھر پار کر سے مال بر دار مال گاڑی ٹنڈوالہیار پہنچی جہاں حید ر آباد جاتے ہو ئے نصر پور پھاٹک کے قر یب ریلوئے لائن پر سوئے ہو ئے 2 شہر ی مال گاڑی کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں نوجوان حنان شاہ ولد محمد اقبال شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں نادر پٹھان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے حیدر آباد سول اسپتال میں زند گی کی باز ی ہار گیا دونوں نوجوان ٹنڈوالہیار کے رہائشی تھے۔