مزید خبریں

خیرپور : سول اسپتال سے کار چوری

خیرپور (جسارت نیوز ) سول اسپتال سے کار چوری، نامعلوم چور اسپتال کے گیٹ سے کار چوری کر نے کے بعد فرار۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال سے نامعلوم چور سرفراز کاندھڑو کی کار چوری کر کے لے گئے، سرفراز کاندھڑو اپنے خاندان کے مریض کو کار میں اسپتال لے کر آیا تھا اور کار اسپتال کے گیٹ پر کھڑی کر کے ایمرجنسی وارڈ میں گیا بعد ازاں جب اسپتال سے باہر آیا تو نامعلوم چور اس کی کار چوری کر کے فرار ہو چکے تھے۔ اسپتال کے گیٹ سے کار کے چوری کے واقعے پر سرفراز کاندھڑو اور اس کے خاندان کے افراد نے سول اسپتال کے گیٹ پر رابیل کاندھڑو، گلاب کاندھڑو اور مجاہد کاندھڑو کی سربراہی میں احتجاج کیا۔