مزید خبریں

غلط ووٹ کے استعمال پر 4 سال سزا بھگتنا ہو گی، طاہر اُسامہ، عبدالحمید شیخ

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے آزاد کونسلر طاہر اسامہ اور عبدالحمید شیخ نے کہا ہے کہ 24 جولائی کو عوام کا بڑا امتحان ہے کہ وہ کس کو اپنی خدمت کی ذمے داری سونپتی ہے؟ ووٹ ایک امانت ہے اگر ایسے صحیح استعمال کیا تو ہم اپنے شہر کے حالت بدل سکتے ہیں، انہوں نے یہ باتیںکارنر میٹنگ اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا آج کا فیصلہ ہمیں 4 سال بھگتنا پڑے گا اگر ہم نے صحیح ووٹ کا استعمال کیا تو پھر شہر ترقی کرے گااور اگر غلط ووٹ کا استعمال کیا تو پھر 4 سال اس کی سزا بھگتنا پڑے گی اس لیے ووٹ ایک مقدوس امانت ہے اس کا صحیح استعمال کرنا ہماری ذے داری ہے اگر اس کا صحیح استعمال نہ کیا تو پھر ہمیں اس کی جواب دہی اللہ کے ہاں بھی کرنی پڑے گی۔