مزید خبریں

جیکب آباد:زرعی کالج نے سالانہ 3 کروڑ 53لاکھ خرچ کر ڈالے

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)زرعی کالج نے سال میں 3 کروڑ 53لاکھ 48 ہزار خرچ کر ڈالے، کالج حکام 3 لاکھ 41ہزار کا پانی پی گئے، دفتر کا کرایہ ایک لاکھ 60ہزار ادا کیا گیا،سامان کی ٹرانسپورٹیشن پر ایک لاکھ 33ہزار، سرکاری گاڑی نے 5لاکھ 69ہزار ،اسٹیشنری پر ایک لاکھ 57ہزار ،چھپائی پر ایک لاکھ 52ہزار، اخبارات پر ایک لاکھ 17ہزار ،یونیفارم پر ایک لاکھ 68 ہزار ،خدمات دینے والوں کو 84ہزار کی ادائیگی ظاہر کی گئی ٹرانسپورٹ پر 2لاکھ 22ہزار،مشینری پر ایک لاکھ 79ہزار ،فرنیچر پر ایک لاکھ 82ہزار اور اسٹور پر لاکھ خرچ کیا گیا جبکہ متفرقہ خرچ 3لاکھ 17ہزار دکھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زرعی کالج کے پرنسپل آفتاب انصاری نے بتایا کہ میری تقرری کو 2 ماہ ہوئے ہیں مجھے علم نہیں، یہ اخراجات سابق پرنسپل محمد بچل سوہو نے کیے ہیں ان سے پوچھا جائے۔